اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مھر نیوز کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی ادارے کے ترجمان بہروز کمالوندی نے کہا کہ ویانا مذاکرات میں فردو ایٹمی سائٹ کے بند کرنے اور اس سائيٹ میں بعض تحقیقاتی کاموں کے روکے جانے کا مطالبہ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایٹمی شعبے میں تحقیقات بند کرنے کا کوئي مطالبہ تسلیم نہیں کرے گا۔ کمالوندی نے کہا کہ ان مسائل پر مذاکرات میں مد مقابل کو واشگاف الفاظ میں ایران کے موقف سے آگاہ کردیا گيا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اپنے حقوق کے حصول کے لئے دانشمندانہ اور مستدل طریقے سے کام کررہا ہے اور ایران کی ایٹمی مذاکرات کار ٹیم کامیابی سے آگے بڑھ رہی ہے۔ ایٹمی ادارے کے ترجمان نے کہا کہ مغرب کو یہ حقیقت تسلیم کرلینی چاہیے کہ گذشتہ برسوں کی دباؤ کی پالیسیاں مفید نہیں رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مذاکرات اس وقت کامیاب ہوسکتے ہیں جب مدمقابل نیک نیتی سے کام کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲