اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی اٹامک انرجی ایجینسی کے سربراہ نے ایران کے سینٹریفیوجز کے تعداد کے بارے کھڑا کیا جانے والا بحران، خود ساختہ قرار دیا۔ علی اکبر صالحی نے ارنا کے ساتھ گفتگو میں ایران کی ضرورت کے مطابق یورینیئم کی افزودگی اور سینٹریفیوجز کی تعداد کے بارے میں قیاس آرائیوں کے بارے میں تاکید کی کہ آئندہ آٹھ برسوں کے لئے ایران کی یورینیئم کی ضرورت تقریبا ایک لاکھ نوے ہزار سؤ (SWU) ہے اور ایران کے سینٹریفیوجز کی تعداد کے حوالے سے بحران کھڑا کرنا ایک عمدی اقدام ہے۔ جناب صالحی نے مزید کہا کہ جنیوا کے مشترکہ اقدام کے پروگرام کی بنیاد پر حتمی طور پر ایران کی عملی ضرورت کے لئے یورینیئم کی افزودگی کا ذکر کیا جاتا اور ایران میں بوشہر ایٹمی بجلی، تھران کے تحقیقاتی ریکٹر، اراک کے ریکٹر کے لئے ایندھن کی ضرورت تقریبا ایک لاکھ نوے ہزار سؤ (SWU) ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲