اہل بیت(ع) نیوز ایجسنی۔ابنا۔ افغانستان میں طالبان نے انسداد پولیو قطرے پلانے پر پابندی عائد کردی ہے۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق افغان حکام کا کہنا ہے کہ طالبان نے افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے پر پابندی عائد کردی ہے اور اس پابندی کے ساتھ افغانستان سے پاکستان کے صوبے بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں پولیو وائرس منتقل ہونے کے خطرات پیدا ہوگئے ہیں۔ پاکستان کے صوبے بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں محکمہ صحت کے اہلکاروں نے پولیو وائرس کو سرحدپارسے روکنے کے لیے بھی اپنی کوششیں مزید تیز کردی ہے اور پاک افغان سرحد کو کراس کرنے والے چھوٹے بچوں کوپولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانیوالی ٹیموں کومتحرک اورسرحد پارکرنے والے بچوں کی مانیٹرنگ سخت کردی ہے۔ دریں اثناافغان طالبان نے اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کو پولیوقطرے پلانے کے لیے مذاکرات کی دعوت دے دی، طالبان اپنے زیرکنٹرول علاقوں میں اس شرط پرپولیوقطرے پلانے کی اجازت دینگے اگراقوام متحدہ کے ادارے جاسوسی نہ کرنے کی ضمانت دیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲