8 جولائی 2014 - 14:30
حزب اللہ لبنان ، دہشتگردوں سے مقابلے کےلئے الرٹ

حزب اللہ لبنان نے دہشتگردوں سے مقابلے اور سیکورٹی کے پیش نظر اپنی بہت سی بکتربندگاڑیاں اور مجاہدین، لبنان اور شام کے سرحدی علاقوں میں تعینات کر دییۓ ہیں۔

ابنا: لبنان سے شائع ہونے والے اخبار النھار نے لبنان کے سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے لبنان اور شام کی سرحد کےقریب واقع بقاع شمالی کے علاقے حزب اللہ لبنان کے بہت سے مجاہدین اور فوجی سازوسامان کی موجودگي کی خبر دی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے یہ اقدام لبنان کی سرحد سے ملحقہ شام کے سرحدی علاقے میں دہشتگردوں کے اکٹھا ہونے کے پیش نظر انجام دیا ہے۔ واضح رہے کہ شام کی سرحد سے ملنے والے لبنان کے علاقوں میں شام سے آنے والے مسلح افراد دہشتگردانہ کارروائياں کرتے رہتے ہیں۔

.......

/169