ابنا: رپورٹ کے مطابق عراق کے ایک ذریعے نے اپنا نام ظاہر نہ کۓ جانے کی شرط پر بتایا ہے کہ اربیل کے حکام نے عراق کے شمالی اور مغربی حصوں پر دہشتگرد گروہ داعش کے قبضے کے بعد اس گروہ سے ایسے بارہ ٹینک خریدے ہیں جن کا تعلق عراقی فوج سے ہےاور تکفیری دہشتگردوں نے موصل میں بحران کی ابتداء میں یہ ٹینک عراقی فوج سے چھین لۓ تھے۔ یہ خبر ایسی حالت میں منظر عام پر آئي ہے کہ جب حالیہ چند ہفتوں کے دوران مختلف ذرائع نے شمالی عراق میں واقع کرکوک کے علاقے سے متعلق اربیل کے حکام اور تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے درمیان مذاکرات کی خبر دی تھی۔ واضح رہے کہ عراقی کردستان کا سربراہ مسعود بارزانی دہشتگرد گروہ داعش کے حامیوں کا ساتھ دے کر عراق کی موجودہ صورتحال سے ناجائز فائدہ اٹھانے کے درپے ہے۔
.......
/169