8 جولائی 2014 - 13:54
داعش: اسپین ہمارے آباؤ اجداد کی سر زمیں ہے، ہم اسے آزاد کراکے دم لیں گے

تکفیری دہشت گرد گروہ دولت اسلامیہ عراق و شام نے اسپین سمیت تمام مقبوضہ علاقوں پر حملہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے.

ابنا: انٹرنیٹ پر نشر کی گئی ایک ویڈیو فوٹیج میں داعش کی جانب سے کہا گيا ہے کہ اسپین ان کے آباؤ اجداد کی زمین ہے اور وہ اس ابتدائی اسلامی ریاست کے لئے مرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔

داعش کے عسکریت پسند ہونے کا دعوی کرنے والے دو لوگوں کی اس ویڈیو نے ہسپانوی میڈیا میں طوفان برپا کر دیا ہے.

ایک منٹ کی ویڈیو فوٹیج میں عسکریت پسند ہسپانوی زبان میں خطاب کر رہے ہیں، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ داعش اسپین کو فتح کر لے گا۔

ویڈیو میں خطاب کرنے والے دو افراد میں سے ایک کہتا ہے کہ "میں آپ کو بتادں، اسپین ہمارے آباؤ اجداد کی سر زمین ہے، اور انشاء اللہ، اللہ کی طاقت کے ساتھ ہم اسے آزاد کرانے کے لئے جا رہے ہیں۔"

اس نے مزید کہا کہ گروہ اسپین تک ہی محدود نہیں رہے گا بلکہ پوری دنیا میں اسلامی خلافت قائم کرے گا۔

.......

/169