8 جولائی 2014 - 13:20
عراق اور شام، منافقین خلق کا داعش کے دہشتگردوں سے گھٹ جوڑ

منافقین کا دہشتگرد گروہ ایم کے او عراق اور شام میں تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے ساتھ تعاون کررہا ہے۔

ابنا: منافقین کا دہشتگرد گروہ ایم کے او کئی مہینوں سے شام میں دہشتگرد گروہ داعش کے ساتھ تعاون کر رہا ہے اور اب اس نے عراق میں بھی اس دہشتگرد گروہ کے ساتھ تعاون شروع کردیا ہے۔ تھیری میسان کے مطابق منافقین کے دہشتگرد گروہ ایم کے او کو امریکہ کی مالی حمایت حاصل ہے اور فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ستائیس جون دو ہزار چودہ کو ایک اجلاس بلایا گيا تھا جس میں امریکہ اور یورپ کے حکام شریک ہوئے تھے اس اجلاس میں منافقین کی سرغنہ مریم رجوی نے عراقی وزیر اعظم نوری مالکی کو اپنی تنقید کا نشانہ بنایا تھا جبکہ عراق میں دہشتگرد گروہ داعش کے جرائم اور مظالم کی حمایت کی تھی۔ تھیری میسان (Thierry Meyssan) نے مزید کہاکہ پیرس اجلاس میں چھ سو سے زیادہ افراد شریک ہوئے تھے جن میں امریکہ کے سینیٹر جان مکین اور فرانسیسی وزیر خارجہ برنار کوشنر بھی شامل تھے۔ تھیری میسان (Thierry Meyssan) کا یہ بھی کہنا تھا کہ رجوی نے تیئیس مئي دو ہزار چودہ کو پیرس میں شام کی حکومت کے مخالف اتحاد کے سربراہ احمد الجربا سے ملاقات کی تھی اس ملاقات میں فریقین نے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور دیا تھا۔

.......

/169