اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب میں غیر ملکی مزدور بغیر تعطیل اور چھٹی کے روزانہ 18 گھنٹے کام کرنے پر مجبور ہیں اور موجر کی اجازت کے بغیر اپنے ملک واپس جانے سے بھی محروم ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں مزدوروں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جاتا ہے اور ان کو شکنجے میں دیئے جاتے ہیں۔ جبکہ مزدوروں سے اضافی کام لینا سعودی عرب میں معمول بن چکا ہے اور ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے سعودی عرب کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مزدوروں کے حوالے سے عالمی کنویشنوں پر عمل کرے۔ یہ ایسی صورت حال میں ہے کہ غیرملکی مزدوروں کو سعودی عرب میں بری طرح سرکوب کیئے جانے کے حوالے سے سعودی عرب کی حکومت پر عالمی پیمانے پر تنقیدیں کی جاتی رہی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲