8 جولائی 2014 - 08:40
صلاح الدین میں داعش کی آئل ریفائری پر قبضے کی کوشش ناکام

عراق کی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ داعشی و بعثی دہشتگردوں کے خلاف کارروائی میں فوج کو مسلسل کامیابیاں مل رہی ہیں۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق عراق کی فوج کے ترجمان میجر قاسم عطا نے بغداد میں صحافیوں سے گفتگو میں دہشتگرد گروہ داعش کے خلاف فوجی کارروائی کے بارے میں کہا کہ عراق کی فوج، دہشتگردوں کے ٹھکانوں کا پتہ لگا کر ان کو تباہ کررہی ہے اور فوج نے عراق کے صوبے صلاح الدین میں بیجی کی آئل ریفائری پر قبضے کے لئے دہشتگردوں کی کوشش کو ناکام بنادیا ہے۔ میجر قاسم عطا نے تکریت میں دہشتگردوں کے خلاف جاری کارروائی میں درجنوں دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گيا ہے۔ عراق کی فوج کے ترجمان نے مزید کہا کہ صوبے الانبار کے مضافات میں بھی دہشتگردوں کے خلاف کارروائی جاری ہے اور اکثر علاقوں کو دہشتگردوں سے خالی کروالیا گيا ہے۔ دوسری جانب عراق میں انسداد دہشتگردی ادارے نے اعلان کیا ہے کہ عراق کے سابق ڈکٹیٹر صدام کا معاون ابراہیم الدوری کا بیٹا عزت الدوری تکریت میں فوج کی کارروائی میں ہلاک ہوگیا ہے۔

.......

/169