7 جولائی 2014 - 13:10
بحرین، انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان، یو اے ای کے وزیر خارجہ کے بیان کی مذمت

بحرین کی سب سے بڑے اپوزیشن جماعت جمعیت الوفاق نے وزیر اعظم او ان کی کابینہ کی مخالفت کی ہے۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق جمعیت الوفاق کے جنرل سکریٹری شیخ علی سلمان نے زور دیا کہ اس بات سے قطع نظر کہ موجودہ وزیر اعظم خلیفہ بن سلمان ایک بار پھر وزیر اعظم بنیں یا کسی دوسرے شخص کے حوالے یہ عہدہ کیا جائے، الوفاق ہر حالت میں وزیر اعظم اور ان کی کابینہ کی مخالفت کرتا ہے۔

انہوں نے خلیفہ بن سلمان کے نئے کابینہ کی مخالفت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ موضوع، بحرینی حکومت کی زبردست کمزوری اور کمی کی نشاندہی کرتی ہے کہ ملک کے وزیر اعظم گزشتہ 43 سال سے زیادہ وقت سے اقتدار پر جمے ہوئے ہیں۔

شیخ سلمان نے بحرین میں پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کے سلسلے میں آل خلیفہ حکومت کی کوششوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ ملک کے حالات کو پرامن دکھانے کی کوشش میں ہے، اس لئے ملک کے مختلف گروہوں اور افراد کی ذمہ داری ہے کہ وہ حقیقت کو واضح کریں اور اس بات کو پیش کریں کہ بحرین میں وسیع سیاسی بحران پھیلا ہوا ہے اور اس انتخاب سے ملک کے بحران کا حل نہیں ہو سکتا۔

واضح رہے کہ بادشاہ بحرین حمد بن عیسی آل خلیفہ نے گزشتہ تیس جون کو عوام سے اپیل کی تھی کہ چالیس رکنی پارلیمنٹ کے لئے نومبر سال 2014 میں ہونے والے انتخابات میں شرکت کریں۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ بحرین کی اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے کہ جب تک انتخابات عوام کے ارادوں کی عکاسی نہ کریں اور خود مختار عدالتی نظام کی تشکیل نہ ہو، اس میں شرکت نہیں کی جاسکتی ۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کی جانب سے بحرین کے انقلابیوں کی توہین کرنے اور انہیں غنڈا قرار دینے کی وسیع پیمانے پر مخالفت ہو رہی ہے۔

بحرین سے موصولہ خبروں کے مطابق، متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کی مذمت کرتے ہوئے بحرین کے انسانی حقوق کے مرکز نے کہا ہے کہ آل خلیفہ حکومت بحرین کی عوامی تحریک کو کچلنے کے لئے طرح طرح کے ہتهكنڈے اپنا رہی ہے اور یہ بھی اسی کا ہی حصہ ہے۔

کارکنوں کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات ملک جمہوریت کی آوازوں کو دبانے میں آل خلیفہ کی سب سے زیادہ مدد کر رہے ہیں۔

کارکنوں نے کہا کہ یہی وہ ملک ہیں کہ جو علاقے میں امن نہیں چاہتے اور شام اور عراق سمیت پورے علاقے میں تكفيري دہشت گردی کو کھلی حمایت کر رہے ہیں۔
.......

/169