ابنا: فوج کے ترجمان صباح النعمان کے مطابق تکریت میں فضائیہ کے حملے میں سابق ڈکٹیٹر صدام کا معاون عزت ابراہیم الدوری کا بیٹا ابراہیم الدوری ہلاک ہوا۔ عراقی ٹی وی نے بھی ابھی کچھ ہی دیر پہلے فضائیہ کی کاروائی میں ابراہیم عزت الدوری کے مارے جانے کی اطلاع دی ہے۔
اس سے پہلے رپورٹیں آئیں تھیں کہ عزت الدوری کا چھوٹا بیٹا احمد الدوری بھی فضائیہ کے حملے میں مارا گیا۔
ادھر فوج کے خصوصی دستے صلاح الدین صوبے کے تکریت شہر میں داخل ہو گئے ہیں۔ سومریہ نیوز کے مطابق شہر کے متعدد علاقوں میں فوج کی کاروائی اجری ہے جس کے دوران درجنوں بعثی اور داعش کے دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔
عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز انبار، صلاح الدین، دیالہ اور نینوا کے مختلف علاقوں میں آگے بڑھ رہی ہے اور فوج نے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے دوران دسیوں دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ فوج کی یہ کاروائیاں ایسی حالت میں جاری ہیں کہ الانبار فوجی مہم کے کمانڈر عبیداللہ البيدر نے دہشت گردوں سے جلد ہی شدید جھڑپیں ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے جبکہ فوج کی خصوصی دستے نے کہا ہے کہ اگلے کچھ دنوں میں تكریت کی آزادی کا اعلان کر دیا جائے گی۔
عراقی سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ داعش کے دہشت گردوں سے مقابلے کے لئے رضاکاروں کو روانہ کر دیا گیا ہے۔ دوسری طرف انسداد دہشت گردی ٹیم کے ترجمان صباح النعمان کا کہنا ہے کہ صورتحال پر فوج کا مکمل طور پر کنٹرول ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دقیق معلومات، موثر سرگرمیوں، ہتھیاروں کی سپلائی اور روسی جنگی طیاروں کے بعد صورتحال مکمل طور پر تبدیل ہو گئی ہے اور داعش کے دہشت گردوں کے مقابلے میں فوج کی پوزیشن بہت زیادہ مضبوط ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بیجی رفائنري کی مہم کے بعد سے سوخوئی طیاروں نے باضابطہ طور پر مہم میں حصہ لینا شروع کر دیا اور دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر زبردست بمباری کی ہے۔
عراق میں انسداد دہشت گردی فورس نے مشرقی عراق کے دیالہ صوبے کے منصوريہ علاقے کو بعثی اور داعش گروہ کے دہشت گردوں کے وجود سے پاک کر دیا گیا ہے۔
فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی فورس کے سیکورٹی اہلکاروں نے دیالہ صوبے کے منصوريہ علاقے پر مکمل کنٹرول کر لیا ہے جس کے دوران ہونے والی جھڑپوں میں دسیوں دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
فوج نے اسی طرح مرکزی صوبے صلاح الدین کے مرکزی شہر تكريت اور دیگر نواحی شہروں میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے داعش اور نقشبندي دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر جنگی طیاروں، ہیلی کاپٹروں اور ڈرون سے حملے کئے۔
ادھر عراقی سیکورٹی ذرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی فورس کے اہلکاروں نے فضائیہ کی ہماہنگی سے تلعفر میں دہشت گردوں کی پریڈ کو نشانہ بنایا جس میں داعش کے کئی سرغنے سمیت دسیوں دہشت گرد مارے گئے۔
.......
/169