7 جولائی 2014 - 11:50
ویانا میں جوادظریف اور کتھرین اشٹائن کے درمیان چھٹے روز دوطرفہ مذاکرات

ویانا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کتھرین اشٹائن کے درمیان چھٹے دن دوطرفہ مذاکرات کا آغاز ہوگیاہے۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق ویانا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کتھرین اشٹائن کے درمیان چھٹے دن دوطرفہ مذاکرات کاآغاز ہوگیا ہے۔ ان مذاکرات میں جامع معاہدے کے سلسلے میں جاری تحریر کے متن پر غور کیا جائے گا، اس سے قبل ہلگا اشمیت اور سید عباس عراقچی نے جامع معاہدے کے متن کی تحریر کے سلسلے میں تین مرتبہ مذاکرات انجام دیئے ہیں متن کی تحریر کا آغاز ہوگیا ہے لیکن بعض اہم موارد میں فریقین کے درمیان اساسی اختلاف موجود ہے لیکن مذاکرات کی فضا کو فریقین نے مثبت قراردیا ہے۔

.......

/169