ابنا: رپورٹ کے مطابق صوبۂ ہرات کے پولیس چیف کے ترجمان عبدالرؤف نے کہا ہے کہ صوبۂ ہرات کے بعض سیکورٹی حکام اس شہر کے صدر مقام سے فرسی شہر کی جانب جا رہے تھے کہ راستے میں طالبان نے ان پر حملہ کر دیا جس کے بعد طالبان کے ساتھ ان کی جھڑپ شروع ہوگئي جس کے نتیجے میں فرسی ضلع کے پولیس چیف اپنے چار محافظوں کے ساتھ مارے گۓ ہیں۔ طالبان نے ابھی تک اس سلسلے میں کسی رد عمل کا اظہار نہیں کیا ہے۔
.......
/169