اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ قاہرہ سے جرمن نیوز ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق مصر کی وزارت خارجہ کے سرکاری ترجمان نے آج ایک بیان ميں، نائیجیریا کے شمال مشرق میں بوکو حرام سے وابستہ مسلح عناصر کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے ان حملوں کو دہشت گردانہ حملہ قرار دیا ۔ بوکوحرام گروپ نے گذشتہ مہینوں کے دوران نائیجیریا کے شمال مشرق میں اپنے دہشت گردانہ حملوں میں دسیوں افراد کو ہلاک اور زخمی کیا ہے ۔مصر کی وزارت خارجہ نے ان حملوں کی بھینٹ چڑھنے والوں اور متاثرین کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کی اور زخمیوں کی جلد از جلد شفایابی کے لئےدعا کی ہے۔ مصر کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید جانوں کے ضیاع کی روک تھام کی غرض سے دہشت گردی سے مقابلے کے لئے عالمی برادری کی کوششوں میں تیزی لائے جانے پر تاکید کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲