اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عمر عبدالرحمن نے آج "کل العراق" نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو میں، عراقی کردستان کی خودمختاری کے بارے ميں ریفرنڈم کے انعقاد کے لئے اس علاقے کے سربراہ مسعود بارزانی کی کوشش کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عراقی کردستان کے حکام، عراق کے بنیادی آئین کی روسے متنازعہ علاقوں میں ریفرنڈم نہيں کراسکتے ہیں کیوں کہ ان علاقوں میں مردم شماری انجام پانی چاہئے ۔ عبد الرحمن نے کہا کہ اس امر کے پیش نظر کہ عراق کے بنیادی آئین کی شق 140 پر عملدر آمد نہیں ہوا ہے اس لئے متنازعہ علاقے قانونی لحاظ سے عراق کی مرکزی حکومت سے متعلق ہیں اسی بناء پر ریفرنڈم کا انعقاد غیرقانونی ہے ۔ شام کے کردوں کی ڈموکریٹک یونین پارٹی کے سربراہ صالح مسلم نے بھی اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ کردستان کی خودمختار حکومت کی تشکیل، کردوں کے درمیان خونریزی اور جانوں کے ضیاع کا سبب بنے گي ، کہا کہ وہ اس علاقے کی خود مختاری کے اعلان کے بارے ميں ریفرنڈم کے انعقاد کے لئے مسعود بارزانی کے فیصلے کی حمایت نہیں کریں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲