6 جولائی 2014 - 15:24
عراق، فوج کے فضائي اور زميني حملوں ميں سيکڑوں دہشتگرد ہلاک

عراق کے تين صوبوں، صلاح الدين، الانبار اور ديالہ ميں داعش کے مراکز پر عراقي فوج کے فضائي اور زميني حملوں ميں سيکڑوں دہشتگرد ہلاک ہوگئے

ابنا: عراق کے تين صوبوں، صلاح الدين، الانبار اور ديالہ ميں داعش کے مراکز پر عراقي فوج کے فضائي اور زميني حملوں ميں سيکڑوں دہشتگرد ہلاک ہوگئے - دوسري جانب مقدس شہر کربلائے معلي ميں نوجوانوں نے سيکورٹي اہلکاروں کے شانہ بشانہ، نواسہ رسول حضرت امام حسين اور حضرت ابوالفضل العباس عليہما السلام کے روضوں اور ديگر مقدس مقامات کي حفاظت کي ذمہ داري سنبھال لي ہے۔

عراق کے صوبےصلاح الدين کے صدر مقام کو مسلح دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کے لئے ڈھائي لاکھ عراقي فوجي اور رضاکار آپريشن ميں مصروف ہيں-

اس درميان اطلاعات ہيں کہ صوبہ صلاح الدين ديالہ اور الانبار ميں عراقي فوج اور فضائيہ کے زميني اور ہوائي حملوں ميں تين سو تيس دہشت گردہلاک اور ان کي ايک سو گاڑياں تباہ ہوگئي ہيں - صوبہ صلاح الدين ميں داعش کے عناصر پر عرصہ حيات تنگ ہوجانے کے بعد زيادہ تر دہشت گرد اب عراق کے شمالي اور مغربي علاقوں کي جانب فرار کررہے ہيں- داعش کے دہشت گردوں نے ان علاقوں سے فرار کرنے سے پہلے زيادہ تر گھروں کے اندر اور سڑکوں کے کنارے باروي سرنگيں اور بم نصب کرديئےہيں-

عراق سے موصولہ خبروں ميں کہا جارہا ہے کہ عراقي فوج نے تکريت ميں اسپايکر فضائي چھاؤني پر داعش کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے دسيوں دہشت گردوں کو ہلاک کرديا ہے- اس کاروائي ميں عراقي فوج کے ہيلي کا پٹروں نے بھي حصہ ليا -

دوسري جانب عراق ميں انسداد دہشت گردي کے ادارے کي فورس نے بھي صوبہ ديالہ ميں منصوريہ کے علاقے کو داعش اوربعثي دہشت گردوں سے پاک کرديا ہے- اس کاروائي ميں بھي دسيوں دہشت گرد مارےگئے ہيں -

صوبہ صلاح الدين ميں دہشت گردوں کے خلاف بڑا آپريشن شروع ہوتےہي عراقي فضائيہ کے جنگي طياروں، ہيلي کاپٹروں اور ڈرون طياروں نے تکريت، شروين منصوريہ ، القائم ، بيجي ، البوجواري اور صقلاويہ ميں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شديد بمباري کي ہے جس کے نتيجے ميں دوسوچونسٹھ دہشت گرد ہلاک اور ان کے ساٹھ ٹھکانے تباہ ہوگئے ہيں- ان کاروائيوں ميں دہشت گردوں کي اسيّ گاڑياں بھي پوري طرح جل کر راکھ ہوگئي ہيں -

يہ بھي اطلاعات ہيں کہ موصل کے مغرب ميں تلعفر کے علاقے ميں دہشت گردوں کے کئي سرغنوں کو ہلاک کرديا گيا ہے - الميادين ٹيلي ويژن چينل نے خبردي ہے کہ داعش کے کمانڈروں کے ساتھ دسيوں دہشت گرد بھي مارے گئے ہيں -

ادھر بعقوبہ کے علاقے السعديہ ميں بھي داعش کے ايک کمانڈر کو ہلاک کرديا گيا ہے - عراق ميں سيکورٹي فورس کے عہديداروں کا کہنا ہے کہ فلوجہ ميں بھي کم سے کم پچيس دہشت گردوں کو موت کےگھاٹ اتارديا گيا ہے جبکہ ان کي پانچ گاڑياں بھي تباہ ہوگئي ہيں -

دريں اثنا کربلائے معلي کے نوجوانوں نے مقدس شہر کے روضوں اور مذہبي مقامات کي حفاظت اور تکفيري عناصر کے ہر قسم کے حملوں سے ان مقامات کو محفوظ رکھنے کے لئے شہر کي حفاظت کي ذمہ داري پوري طرح سنبھال لي ہے -حضرت امام حسين عليہ السلام اور حضرت ابوالفضل العباس عليہ السلام کے حرم کے اطراف ميں کربلائےمعلي کے نوجوانوں نے سيکورٹي فورس کے شانہ بشانہ گشت شروع کردي ہے - عتبات عاليات کي حفاظت کے لئے باب الخان، باب السلامہ باب الطاق ، باب بغداد اور عباسيہ کے نوجوانوں نے اپني آمادگي کا اعلان کيا ہے- يہ نوجوان ہر طرح کي مشتبہ نقل و حرکت اور ہر اجنبي پر پوري طرح نظر رکھے ہوئے ہيں- يہ نوجوان مقدس مقامات کي حفاظت کے لئے فوج سيکورٹي فورس قانون نافذ کرنےوالے اداروں اور مقدس مقامات کي منتظمہ کميٹيوں سے پوري طرح رابطے ميں ہيں –
.......

/169