ابنا: شام ميں فوج کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شامي فوج اس وقت شيخ نجار شہر کو پوري طرح اپنے کنٹرول ميں لينے کے بعدکفرصغير اور تل شعير نامي علاقوں ميں دہشت گردوں کا پوري طرح محاصرہ کرليا ہے اور ساتھ ہي حلب کي مرکزي جيل کو بھي مکمل طور پر اپنے محاصرے ميں لے ليا ہے - دوسري جانب شامي فوج کے شديد حملوں اور گولہ باريوں کي وجہ سے دہشت گردوں کے لئے رسدرساني کے تمام راستے منقطع ہوگئے ہيں اور وہ پسپائي اختيار کرنے پر مجبور ہوگئے ہيں -
ادھر کسب کے علاقے سے دہشت گردوں کے فرار کرجانے کے بعد شامي فوج نے لاذقيہ کے ربيعہ اور سلمي نامي علاقوں کو بھي دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کي کاروائي شروع کردي ہے - اس درميان شامي فوج کے ايک عہديدار نے کہا ہے کہ فوج نے زغارو کے اسٹريٹجک علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرديا ہے - خبروں ميں بتايا گيا ہے کہ کسب کے علاقے پر فوج کا کنٹرول ہوجانے کے بعد دہشت گرد عناصر ربيعہ کي جانب فرار کرگئے ہيں ليکن وہاں بھي وہ فوج کے محاصرے ميں آگئےہيں –
.......
/169