6 جولائی 2014 - 15:01
عمار حکیم کی اقوام متحدہ کے نمائندے سے ملاقات

عراق کی مجلس اعلائے اسلامی کے سربراہ عمار حکیم نے اقوام متحدہ کے نمائندے سے ملاقات اور عراق میں نئی حکومت کی تشکیل سے متعلق تازہ ترین صورتحال کے بارے میں گفتگو کی ۔

ابنا: موصولہ رپورٹ کے مطابق عمار حکیم نے اتوار کے دن عراق میں اقوام متحدہ کےنمائندے نیکولائی ملادینوف سے ملاقات کے دوران عراق کی سرزمین سے دہشتگردوں کا صفایا کۓ جانے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو جلد از جلد صدر ، پارلیمنٹ کے اسپیکر اور وزیر اعظم کے بارے میں فیصلہ کرنا چاہۓ۔ عمار حکیم نے عراق کی کٹھن صورتحال کی جانب اشارہ کرتے ہوئے مزید کہاکہ عراق کی فوج اور ملت بعثی داعشی دہشتگرد گروہ داعش کی سرکوبی کے سلسلے میں پر عزم ہے۔ نیکولائی ملادینوف نے بھی اس ملاقات میں دہشتگرد گروہوں کی سرکوبی کے لۓ عراق کی مدد کرنے پر اقوام متحدہ کی آمادگي کی خبر دی۔

.......

/169