6 جولائی 2014 - 14:45
عراقی سنیوں کا داعش کے خلاف جہاد کا اعلان/سنیوں نے ابوبکرکی خلافت کو رد کردیا

عراق کے اہلسنت علماء نے سلفی وہابی تنظیم داعش کے خلاف جہاد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہےکہ داعش دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے لئے اہلسنت عراقی فوج کا ساتھ دے رہے ہیں اورداعش کی خلافت کوعراقی اہلنست باطل اور مردود قراردیتے ہیں، عراقیوں نے ابوبکر بغدادی کو امریکی اور اسرائیلی ایجنٹ قراردیدیا ہے۔

ابنا: عراق کے اہلسنت علماء نے سلفی وہابی تنظیم داعش کے خلاف جہاد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہےکہ داعش دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے لئے اہلسنت عراقی فوج کا ساتھ دے رہے ہیں اورعراقی اہلنست داعش کی خلافت کو باطل اور مردود قراردیتے ہیں، عراقیوں نے ابوبکر بغدادی کو امریکی اور اسرائیلی ایجنٹ قراردیدیا ہے۔

حالیہ دنوں مین عراق کے اہلسنت علماء اور قبائل نے متعدد جلسات منعقد کئے ہیں جن میں داعش دہشت گرد گروہ کے بھیانک جرائم کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے ابو بکر البغدادی کی خلافت مردود اور باطل ہے اور داعش دہشت گرد گروہ کے خلاف جہاد تمام عراقی سنیوں پر لازم ہے۔ عراقی سنی علماء نے سنی جوانوں کو حکم دیا ہے کہ وہ براہ راست داعش دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرکے اس دہشت گرد گروہ کا عراق کی مقدس سرزمین سے صفایا کردیں۔ ادھر داعش دہشت گردوں نے کہا ہے کہ جو شخص ابو بکر البغدادی کی بیعت نہیں کرےگا اسے قتل کردیا جائے گا ۔ داعش نے اب تک 14 سنی علماء کو ہلاک کردیا ہے جنھوں نے اپنی مسجدوں پر داعش کا پرچم نصب کرنے سے انکار کردیا تھا۔ عراقی حکومت نے داعش دہشت گردوں کی بغداد کی جنب پیشقدمی کو روک کر ان پر کاری ضرب وارد کی ہے۔

.......

/169