6 جولائی 2014 - 14:25
عراق، نا‏ئب صدر کے عہدے کے لئے النجيفي اور المطلک کے درمياں رسہ کشي

عراق ميں نا‏ئب صدر کے عہدے کے لئے النجيفي اور المطلک کے درمياں سخت رسہ کشي شروع ہوگئ ہے-

ابنا: عراق کے باخبر حلقوں کا کہنا ہےکہ پارليمنٹ کے سابق اسپيکر اور نا‏ئب وزيرا‏عظم کے درميان نئے صدر کے نائب کا عہدہ سنبھالنے کے لئے رقابت بڑھ گئي ہے- عراقي نيوز ايجنسي المسلہ کے مطابق متحدون سے موسوم الائنس کے سربراہ اور پارليمنٹ کے سابق اسپيکر اسامہ النجيفي نيز نا‏ئب وزيراعظم صالح المطلک نے باہمي طور پر نا‏ئب صدر کے عہدے کے حصول کي خاطر شديد مقابلہ شروع کرديا ہے-

اطلاعات کے مطابق اسامہ النجيفي نے پارليمنٹ کے اسپيکر کا انتخاب لڑنے سے صرف نظر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے نائب صدر بننے کا فيصلہ کيا ہے - عراقي ذرائع ابلاغ نے خبر دي تھي کہ عراق کے اہلسنت ميں مقبوليت کے پيش نظر نائب صدر کے عہدے کے لئے صالح المطلک کي تقرري کا زيادہ امکان ہے-

.......

/169