اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جماعت علمائے اہلسنت عراق نے دولت اسلامی عراق و شامات "داعش" نامی دہشتگردوں کی طرف سے "تلعفر" شہر میں امام بارگاہوں اور مساجد کو شہید کرنے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اسے کھلی دہشتگردی قرار دیا اور ان کے ان اقدامات کی شدید مذمت کی۔
عربی ٹی "المیادین" کے مطابق جماعت علمائے اہلسنت عراق نے "تلعفر" شہر میں داعش کی طرف سے مساجد اور امام بارگاہیں شہید کرنے پر بیان جاری کرتے ہوئے داعش کی دہشتگردی کی سختی سے مذمت کی ہے۔
پچھلے دنوں دولت اسلامی عراق و شامات"داعش" نامی دہشتگرد تنظیم نے صوبہ نینوا کے تلعفر شہر کی سبھی مساجد اور امام بارگاہوں کو بم دھماکوں سے شہید کردیا۔
داعش دہشتگردوں نے کل موصل میں بھی دو مساجد میں توڑ پھوڑ کی اور وہاں کا فرش اور جنریٹر چرا کر لے گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲