5 جولائی 2014 - 14:19
پارلیمنٹ جلد از جلد حکومت تشکیل دے

آیت اللہ العظمی سید علی السیستانی نے وزیر اعظم کے انتخاب پر عدم اتفاق کے لیے عراقی پارلیمنٹ کی مذمت کی ہے۔

ابنا: کربلائے معلی میں جمعہ کے خطبے میں آیت اللہ العظمی کے نمائندے احمد الصافی نے کہا کہ پارلمینٹ اگر نئی حکومت کی تشکیل پر اتفاق نہ کر سکے تو یہ امر انتہائی افسوسناک ناکامی ہے۔

احمد الصافی کا کہنا تھا کہ گذشتہ منگل پارلیمنٹ کا پہلا اجلاس منعقد ہوا، لوگوں کو امید تھی کہ یہ اس ایوان کی خوشگوار ابتدا ہو گی اور ایوان کو دستوری اور قانونی شقوں کے مطابق کام کرنے کا موقع ملے گا۔

انہوں نے عراق کی تمام جماعتوں سے ملک کے آئین کے احترام کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تمام مسائل کے حل کے لیے ملک کے آئین کو بنیاد بنایا جانا چاہیئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ منگل کو پہلے پارلیمانی اجلاس میں عراقی اراکین پارلیمان اسپیکر کے انتخاب میں ناکام رہے تھے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ جب عراق کو بڑے پیمانے پر تکفیری دہشت گردی کا سامنا ہے اور داعش نے اس کے کئی شمالی علاقوں پر قبضہ کر لیا ہے۔

الصافی نے بھی کہا کہ نئی حکومت کی تشکیل میں اس بات کا خیال رکھا جائے کہ اسے وسیع تر قومی قبولیت ملے۔
.......

/169