5 جولائی 2014 - 13:33
14 اگست کو پاکستان میں منی مارشل لاءلگائے جانے کا امکان

وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں 14اگست پر ملک میں امن وامان کی ذمہ داری فوج کو دینے پر غور کیا گیا ہے۔

ابنا: ذرائع کے مطابق وزیر اعظم ہاﺅ س میں ہونے والے اجلاس میں مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت نے شرکت کی ،وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونے والے اس اجلاس میں 14اگست پر تحریک انصاف کے لانگ مارچ اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج سے متعلق حکمت عملی پر غور کیا گیااور اجلاس میں لانگ مارچ کو کاﺅنٹر کرنے کے حوالے سے مختلف تجاویز زیر بحث آئیں،جن میں سے سرفہرست یہ ہے کہ 14اگست کو ملک میں امن وامان کی ذمہ داری آرٹیکل 245کے تحت فوج کو سونپ د ی جائے ۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے کئے گئے4 حلقوں میں انگوٹھوں کی تصدیق کے مطالبے پر بھی غور کیا گیا اور یہ تجویز بھی دی گئی کہ عمران خان سے لانگ مارچ ملتوی کرانے کے لئےبیک ڈور چینل سے بات چیت کی جائے تاہم وزیر اعظم ہاﺅس سے اجلاس اور مذکورہ تجاویز بارے مکمل خاموشی اختیارکی گئی اور تردید یا تصدیق نہیں کی گئی۔

.......

/169