اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ اور یورپی یونین کے خارجہ پالیسی کمیشن کی سربراہ کی معاون کے درمیان حتمی سمجھوتے کے مشترکہ متن کے مسودے کی تیاری کے حوالے سے دوسرے اجلاس کا آغاز ہوگیا ہے۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق ایران کے نائب وزیر خارجہ اور اعلی جوہری مذاکرات کار سید عباس عراقچی اور یورپی یونین کے خارجہ پالیسی کمیشن کی سربراہ کی معاون ہلگا اشمید نے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا کی کوبورگ ہوٹل میں آج صبح حتمی سمجھوتے کے مشترکہ متن کی تیاری کے حوالے سے اپنے دوسرے اجلاس کا آغاز کردیا ہے۔ اس سلسلے کا پہلا اجلاس جمعہ کی رات ساڑھے سات گھنٹے جاری رہنے کے بعد ختم ہوا۔ اس رپورٹ کے مطابق ہونے والے اجلاسوں کا ماحول مثبت بتایا جارہا ہے اور مذاکرات سنجیدگی کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔ اس سے قبل یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کمیشن کی سربراہ کے ترجمان نے امید ظاہر کی تھی کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ہونے والے مذاکرات نتیجہ بخش رہینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲