اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران عراق کی ارضی سالمیت کے تحفظ پر تاکید کرتا ہے۔ وزارت خارجہ کے پریس سنٹر کی رپورٹ کےمطابق مرضیہ افخم نے عراق کے ٹکڑے کرنے کے بارے میں بعض عراقی سیاسی رہنماوں کے بیانوں پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ عراق کے آئین میں تمام قوموں کے مطالبات پورے کرنے کی صلاحیت ہے اور اس بات میں کوئي شک نہیں ہےکہ ہر عراقی شہری اپنے ملک کی ارضی سالمیت کا تحفظ کرنے کا عزم رکھتا ہے اور ملت عراق ہرگز اپے ملک کو ٹکڑ ے کرنے کی اجازت دہیں دے گي۔ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ عراق کے ٹکڑے کرنے پرمبنی بیانات سے صیہونی حکومت پھولے نہیں سمارہی ہے لیکن بلا شبہ عراق کے ہوشیار عوام اس بات کا موقع ہر گز نہیں دیں گے کہ صیہونی حکومت اور عراق کے دشمنوں کے خواب شرمندہ تعبیر ہوں۔ واضح عراق کردستان کے صدر مسعود بارزانی موجودہ بحران سے غلط فائدہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کردستان میں عراق سے علیحدگي کے لئے ریفرینڈم کرانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ عراق کی بزرگ شخصیتوں نے بارزانی کے بیان کی مذمت کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲