اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لبنان میں چار ایرانی سفارتکاروں کو اغوا کئے جانے کی بتّیسویں برسی کے موقع پر ایران کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان ایرانی سفارتکاروں کی صورت حال واضح ہونے تک، اس سلسلے میں ایران کی حکومت کی کوششیں جاری رہیں گی۔ ایران کی وزارت خارجہ نے آج ایک بیان میں اس واقعے میں غاصب صیہونی حکومت کے ملوث ہونے اور اغوا کئے جانے والے ان ایرانی سفارتکاروں کو مقبوضہ فلسطین منتقل کئے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بارے میں صیہونی حکومت مکمل ذمہ دار ہے۔وزارت خارجہ کے بیان میں اس سلسلے میں لبنان کی حکومت اور بعض اداروں کی جانب سے انجام پانے والی کوششوں کی قدردانی کے ساتھ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اور دیگر بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ لبنان سے ایرانی سفارتکاروں کو کئے جانے کے اس واقعے کے بارے میں اپنی اپنی ذمہ داریوں پر عمل کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲