ابنا: صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ گزشتہ دس ماہ کے دوران دنیا اور پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر ہوئے ہیں اور یہ حکومت کی خارجہ پالیسی کی کامیابی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے وزراء اور صوبوں کے گورنروں کے ایک اجلاس میں کہا کہ حکومت نے عوام سے جو وعدہ کیا ہے اسے ضرور پورا کیا جائے گا اور حکومت وعدوں کی پابندی کو اپنا فرض سمجھتی ہے۔ ڈاکٹر روحانی نے زور دیا کہ ہمارے لئے سب سے اہم معیار، ملک کے مفادات کی حفاظت کرنا ہے اور اس راستے میں ہم ملک کی عزت و وقار کی حفاظت کرتے ہوئے آگے بڑھیں گے اور پوری طاقت کے ساتھ اس راستے پر گامزن رہیں گے۔
صدر مملکت نے ماحولیات کو انسان کی زندگی کا اہم حصہ قرار دیا اور کہا کہ ماحولیا کی اہمیت کے پیش نظر، اس موضوع کو ہلکہ نہیں سمجھنا چاہئے بلکہ ایک اہم مسئلے کے طور پر تمام حکام کے توجہ کا مرکز ہونا چاہئے۔
.......
/169