ابنا: نوری المالکی نے بدھ کو ٹیلی ویژن سے نشر کی گئی تقریر میں کہا ہے کہ میں ریاست کے خلاف کارروائیوں میں ملوث ان تمام قبائل اور لوگوں کے لیے عام معافی کا اعلان کرتا ہوں جو بے گناہوں کی ہلاکتوں میں ملوث نہیں ہیں۔
عراقی وزیر اعظم نے تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کی جانب اسلامی ریاست کے اعلان کو نہ صرف عراق بلکہ پورے خطے کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا۔
عراق میں حکومت سازی کے لیے جاری کوششوں کے بارے میں مالکی کا کہنا تھا کہ جلد ہی وہ نئی حکومت کی تشکیل کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔
عراق میں پارلیمان کا اجلاس آیندہ منگل کو دوبارہ منعقد ہوگا۔
.......
/169