ابنا: رپورٹ کے مطابق عمارحکیم نے بدھ کے دن تقریر کے دوران ملت عراق پر تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے حملوں سے اپنی نفرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یقینا ملک کی سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں مسلح دہشتگردوں کا قلع قمع کردیا جائے گا۔ عمار حکیم نے دہشتگرد گروہ داعش کے سرغنے کی مخالفت کے سبب موصل شہر کے بارہ ائمہ جماعت کو قتل کۓ جانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد گروہ بعثی داعشی نے اپنے عقائد ، اصول اور تمدن کی پابندی کرنے کی بناء پر عیسائیوں ، کردوں اور عربوں سبھی کو اپنے حملوں کا نشانہ بنا رکھا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل عراق کی مجلس اعلائےاسلامی کے سربراہ نے عوامی مقبولیت کی حامل ایک وسیع البنیاد حکومت کی تشکیل کا مطالبہ کیا تھا۔
.......
/169