3 جولائی 2014 - 13:36
داعش کا حضرت یونس(ع) کے مقبرے پر حملہ، قبر مبارک کھونے کی کوشش

عراقی ذرا‏یع نے کہا ہےکہ تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے بے دین عناصر نے شہر موصل میں حضرت یونس علیہ السلام کے مقبرے پر حملہ کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراقی ذرائع کے مطابق تکفری دھشتگرد ٹولے داعش نے عراق کے شہر موصل میں واقع نبی اللہ حضرت یونس کے مقبرے کو مسمار کر دیا ہے اور قبر مبارک کو کھودنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

عراق کی نیوز ایجنسی المسلہ نے ایک فوجی عھدیدار کے حوالے سے رپورٹ دی ہےکہ داعش کے بے دین عناصر نے حضرت یونس علیہ السلام کے مقبرے پرحملہ کرکے ان کی قبر کھودنے کی کوشش کی۔ واضح رہے تکفیری دہشتگرد گروہ داعش نے سولہ جون کو موصل میں حضرت دانیال نبی اور حضرت یونسی علیھماالسلام کی بارگاہوں میں تالا لگادیا تھا اور اس مقدس بارگاہوں کے تمام کارکنوں کو اغوا کرلیا تھا۔ درایں اثنا کویت کے اخبار الرائي نے لکھا ہےکہ تکفیری دہشتگردوں سے مقابلہ کرنے کی عراقی مراجع تقلید کی اپیل کسی خاص گروہ یا مسلک سے متعلق نہیں ہے بلکہ تمام عراقی گروہوں کو شامل ہے۔ اس اخبار نے لکھا ہےکہ عراقی مراجع کرام نے عوام کی جانب سے فوج کی حمایت کو عراق کو ٹکڑے کرنے کی سازش کا سد باب کرنے کے لئے مستحکم دیوار قراردیا تا کہ دہشتگردوں کی چھیڑی ہوئي جنگ فرقہ واریت کا رنگ نہ اپنالے۔ اس اخبار نے لکھا ہےکہ خلیج فارس کےبعض عرب ممالک نہیں چاہتے کہ عراق میں شیعہ سنی اتحاد قائم رہے۔

.......

/169+ 242