3 جولائی 2014 - 12:19
اگر داعش کو روکا نہیں گیا تو اس کا رخ مغربی ممالک کی طرف ہوسکتا ہے؛ برطانوی اخبار

ایک برطانوی اخبار نے دہشتگرد گروہوں کے خطرے اور ان گروہوں کی ایک دوسرے کی حمایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اس وقت دہشتگرد گروہ داعش یورپ کے لئے بہت بڑا خطرہ شمار ہوتا ہے۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق برطانوی اخبار ٹائمز نے لکھا ہے کہ دہشتگرد گروہ داعش کہ جس نے عراق و شام کے کچھ علاقوں پر قبضہ کرلیا ہے، اس وقت مغرب کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔ اخبار ٹائمز نے مزید لکھا ہے کہ ایک وقت تھا کہ القاعدہ مغرب کے لئے خطرہ شمار ہوتا تھا لیکن اب دہشتگرد گروہ داعش مغرب کے لئے بڑا خطرہ شمار ہوتا ہے۔ اخبار ٹائمز نے تجزیہ نگاروں کے حوالے سے لکھا ہے کہ دیگر انتہا پسند گروہ منجملہ نائجیریا میں بوکوحرام، صومالیہ میں الشباب، بہت جلد دہشتگرد گروہ داعش کی مانند اپنی سرگرمیوں کا آغاز کرسکتے ہیں۔ اخبار ٹائمز نے مزید لکھا ہے کہ فرانس کے وزیر خارجہ لوران فابیوس نے بھی حال ہی میں کہا ہے کہ اگر داعش دہشتگرد گروہ کو نہیں روکا گیا تو ممکن ہے، دہشتگردوں کا رخ مغربی ممالک کی طرف ہوجائے اور یہ بڑا خطرہ ہے۔

.......

/169