3 جولائی 2014 - 11:24
مذاکرات نتیجہ خیز ثابت نہ ہوئے تو اصلی قصور وار امریکہ ہو گا

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے ترجمان نے مذاکرات کے مغربی فریق خاصطور سے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ جوہری مذاکرات کے اس دور کے موقع کو ہاتھ سے جانے نہ دیں

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے ترجمان نے مذاکرات کے مغربی فریق خاصطور سے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ جوہری مذاکرات کے اس دور کے موقع کو ہاتھ سے جانے نہ دیں۔ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے ترجمان سید حسین نقوی حسینی نے ارنا کے ساتھ گفتگو میں ویانا میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان مذاکرات کے نئے دور کے آغاز کی جانب اشارہ کرتے ہوئے، ان مذاکرات میں شریک مغربی فریق خاصطور سے امریکہ کو خبردار کیا کہ جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے این پی ٹی سے ہٹکر، زیادہ طلبی سے پرہیز کریں۔ حسین نقوی حسینی نے وضاحت کی اگر مغربی فریق خاصطور سے امریکہ کی جانب سے زیادہ مراعات حاصل کرنے کی وجہ سے یہ مذاکرات نتیجہ بخش ثابت نہ ہوئے اور جامع معاہدے کا حصول ممکن نہ ہوسکا تو، اصلی قصوروار امریکہ ہوگا، کیونکہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنی ریڈ لائن عبور نہیں کرسکتا، اس لئے مغربی فریقوں کو حقیقت پسندانہ رویّہ اپنانا چاہیے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲