3 جولائی 2014 - 11:12
ایران مذاکرات میں منطقی راہ حل کی تلاش میں

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خاجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ویانا جوہری مذاکرات میں منطقی اور پائدار راہ حل تلاش کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

ابنا: ایران کے وزیر خارجہ نے آج فیس بک کے اپنے صفحے پر لکھا ہے کہ متعدد پیچیدہ موضوعات کے یکجا ہوجانے سے، کہ جن کے بارے میں مفاہمت ہونی ہے، مذاکرات کے نتیجے کے بارے میں کچھ بھی کہنا ایک مشکل امر ہے۔محمد جواد ظریف نے تاکید کے ساتھ کہا کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے مذاکرات کے نتیجے کے بارے میں بعض مغربی ذرائع ابلاغ کی قیاس آرائیوں کو ہرگز کوئی اہمیت نہیں دی جاسکتی اس لئے کہ ان قیاس آرائیوں میں مذاکرات کے ماحول کو متاثر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔واضح رہے کہ بدھ کے روز سے ویانا میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے چھٹے دور کے مذاکرات شروع ہوگئے ہیں جو آئندہ بیس جولائی تک جاری رہیں گے۔ نومبر سنہ دو ہزار تیرہ میں جنیوا میں طے پانے والے معاہدے میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک نے بیس جولائی تک حتمی سمجھوتے تک پہنچنے کیلئے اپنی کوششوں کو کامیاب بنانے کا وعدہ کیا تھا۔

.....

/169