اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صدارتی دفتر کے پریس نوٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے ثقافتی انقلاب کی اعلی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ تعلیم و تربیت، ایران میں ثقافت کی اصلی بنیاد شمار ہوتی ہے اور اگر یہ درست راستے پر گامزن رہے، تو یہ امید موجود ہے کہ دیگر شعبوں میں بھی کام درست راستے پر انجام پارہے ہیں۔ صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے ایران میں تعلیم و تربیت کے شعبے کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم و تربیت یک شعبہ، ایران میں بنیادی ڈھانچے کی تقویت اور مستقبل کی افرادی قوت کی تربیت کے لحاظ سے بھی اہم ترین مقام کا حامل ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲