ابنا: ذرائع کے مطابق عراقی فوج نے شمالی صوبے صلاح الدین کے شہر تکریت کے ستّر فیصد علاقوں کو دہشتگردوں سے آزاد کراتے ہوئے ان علاقوں کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے اور اس شہر کے تمام علاقوں کو جلد ہی دہشتگردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا جائے گا۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ عراق کی سیکیورٹی فورسیز، سامرہ میں حرم مطہر کا دفاع کرنے کے علاوہ اہلسنت مسلمانوں کی مساجد کا بھی دفاع کررہی ہیں۔عراق کی سیکیورٹی فورسیز نے سامرہ کے ان تمام علاقوں سے دہشتگردوں کا صفایا کردیا ہے کہ جہاں سے حرم مطہر پر راکٹ فائر کئے جاسکتے تھے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ عراق کے وزیراعظم نوری المالکی نے کہا ہے کہ عراق کے فوجی اور عوامی رضاکار دستے، دہشتگردوں کے خلاف برسرپیکار ہیں اور حکومت کا پہلا مقصد، عراق کو دہشتگردوں کے وجود سے پاک اور ملک میں امن قائم کرنا ہے۔
.......
/169