اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تکفیری گروہ داعش کے رہبر ابوبکر البغدادی نے تمام مسلمانوں پر واجب قرار دیا ہے کہ وہ ’’خلافت اسلامی‘‘ کی طرف ہجرت کریں چونکہ اب مسلمانوں کے لیے عراق اور شام میں اسلامی خلافت تشکیل پا گئی ہے!
ابوبکر البغدادی جس نے حالیہ دنوں خود کو مسلمانوں کا خلیفہ قرار دیا ہے کہا ہے کہ جو بھی مسلمان عراق اور شام آنے کی استطاعت رکھتا ہے اس پر واجب ہے کہ وہ اسلامی خلافت کی طرف ہجرت اختیار کرے۔
اس نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اسلامی خلافت کی طرف ہجرت ہر مسلمان پر وجب امر ہے کہا : اسلامی خلافت کا قیام تمام مسلمانوں کے لیے واجب الوجوب ہے۔
داعش کے رہبر نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے یہ حکومت دنیا میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کا مقابلہ کرنے کے لیے قائم کی ہے۔
اس نے بعض ملکوں جیسے فلسطین، وسطیٰ افریقہ اور میانمار میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: یہ اقدامات حقیقت میں دھشتگردانہ ہیں اور دھشتگردی وہ نہیں جسے لوگ اسلامی حکومت کی طرف نسبت دیتے ہیں!
البغدادی نے عراق اور شام میں لڑنے والے اپنے کارندوں سے کہا ہے کہ عراق اور شام میں اپنی کامیابیوں پر زیادہ خوش نہ ہوں اور آپسی اختلافات کو دور کر کے دشمنوں کے خلاف جنگ کو جاری رکھیں۔
واضح رہے کہ شام اور عراق میں دھشتگرد کو ملنے والی واضح شکست ان کی نظر میں بڑی کامیابی ہے اور یہ خلافت اسلامی نہیں بلکہ خلافت یزیدی ہے جس میں بچوں کو ذبح کیا جاتا ہے جس میں عورتوں کی عصمتوں کو لوٹا جاتا ہے جس میں جوانوں کی گردنیں کاٹی جاتی ہے۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲