2 جولائی 2014 - 15:36
پٹریاٹیک یونین آف کردستان عراق کے آئين کی پابند ہے

عراقی کردستان میں پٹریاٹیک یونین آف کردستان نے کہا ہےکہ وہ ملک کے آئين کے قانون ایک سو چالیس کی پابند ہے۔ عراق کے آئین ایک سو چالیس میں متنازعہ علاقوں کے بارے میں تفصیلات موجود ہیں۔

ابنا: عراقی کردستان میں پٹریاٹیک یونین آف کردستان نے کہا ہےکہ وہ ملک کے آئين کے قانون ایک سو چالیس کی پابند ہے۔ عراق کے آئین ایک سو چالیس میں متنازعہ علاقوں کے بارے میں تفصیلات موجود ہیں۔ پیٹریاٹیک یونین کے سربراہ صدر جلال طالبانی ہیں۔ اس سیاسی پارٹی کے ایک سینئر رہنما نجم الدین کریم نے کہا کہ پیٹریاٹیک یونین آف کردستان نے ملک کے آئین کو ووٹ دیا ہے اور آئین کے قانون ایک سو چالیس کی پابند ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی کے اکیس ممبران پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ کے پہلے اجلاس میں حلف اٹھایا ہے۔ واضح رہے اس سے قبل کردستان عراق کے صدر مسعود بارزانی نے اعلان کیا تھا کہ متنازعہ علاقوں سے عراقی فوج کے ہٹنے کے بعد پیشمرگہ فوج تعینات کردی گئي ہے اور عراقی آئين کے قانون ایک سو چالیس ان علاقون کے تعلق سے کالعدم ہوگيا ہے۔

.......

/169