ابنا: کشمیر کے سرحدی علاقے میں ہندوستانی اور پاکستانی افواج کے درمیان گولی باری کا سلسلہ جاری ہے اور تازہ واقعہ کے بعد ہندوستان نے پاکستان پر بلااشتعال فائرنگ اور جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق پیر کی شب11 بجکر30 منٹ پر پونچھ کے مینڈھر سیکٹر میں یہ واقعہ پیش آیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا سلسلہ رات 12بجے تک جاری رہا، تاہم اس میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ادھر ہندوستانی فوج کے ترجمان نے پاکستان پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے اس بات کا دعویٰ کیا کہ سرحد پار سے بیک وقت کئی ہندوستانی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا جس کا ہندوستانی فوج نے بھی معقول جواب دیا۔ ہندوستان کا الزام ہے کہ فائرنگ کی آڑ میں سرحد پار سے زیادہ سے زیادہ جنگجوؤں کو اِ س پار داخل کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں ۔ آر پار گولی باری کے تازہ واقعات کے بعد صورتحال انتہائی کشیدہ اور کنٹرول لائن کے نزدیکی علاقوں میں خوف و دہشت کا ماحول ہے ۔
.......
/169