2 جولائی 2014 - 12:16
جان کیری کا اعتراف، عراق پر امریکی حملہ بھاری غلطی

امریکی وزیر خارجہ نے اعتراف کیا ہے کہ عراق پر حملہ امریکہ کی سنگین غلطی تھی۔

اہل بیت(ع)  نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ایک چینی خبر رساں ایجنسی کے ساتھ انٹرویو میں کہا ہے کہ عراق جنگ امریکہ کی سنگین غلطی تھی جس کا خمیازہ ہم آج بھی بھگت رہے ہیں۔
جان کیری نے کہا کہ انہوں نے سابق صدر بُش کے دور میں ہی اس فیصلے کو غلط قرار دیا تھا اور آج خطے کے بہت سے مسائل عراق جنگ کی وجہ سے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ خطے کو درپیش ان مسائل سے نمٹنے کیلئے کوشاں ہے جس کی ایک مثال صدر اوباما کا عراق سے فوج کو واپس بُلانا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ امریکی وزیر خارجہ کا یہ بیان ایسے موقعے پر سامنے آیا ہے جب عراق میں ناقابل تلافی نقصان ہوچکا ہے اب ملک خانہ جنگی کا شکار ہے لاکھوں جانوں کا ضیاع اور کروڑوں زندگیاں برباد ہو چکی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲