ابنا: رپورٹ کے مطابق جنوبی عراق کے صوبے بصرہ کے انسانی حقوق کے مرکز نے اعلان کیا ہے کہ بدوش جیل میں داعش دہشتگردوں نے صرف شیعہ ہونے کی بناء پر ان افراد کو تہ تیغ کیا ہے۔انسانی حقوق کے اس مرکز نے داعش تکفیری دہشتگردوں کے اس غیر انسانی اقدام کے خلاف عالمی برادری کی جانب سے سخت ردعمل کا اظہار کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔واضح رہے کہ بدوش جیل، صوبے نینوا میں موصل کے قریب واقع ہے جس پر داعش دہشتگردوں نے قبضہ کرلیا تھا۔ ان دہشتگردوں نے بدوش جیل پر حملہ کرکے وہاں صرف شیعہ مسلمانوں کا بہیمانہ قتل عام کیا۔
.......
/169