1 جولائی 2014 - 16:20
شام، دہشت گرد گروہوں میں آپسی لڑائی اور شدید ہو گئی ہے

شام ميں دہشت گردوں کے درميان اختلاف اور لڑائي کا دائرہ وسيع تر ہوتاجارہا ہے-

ابنا: شام سے موصولہ خبروں کے مطابق دہشت گردوں کے درميان اپنے کنٹرول ميں ليئے ہوئے علاقوں کا دائرہ وسيع تر کرنے کے سبب اختلافات ميں مزيد اضافہ ہوا ہے - اسي بنا پر ادلب کے نواحي گاؤں سلقين ميں دہشت گردوں کے درميان آپسي تصادم ميں دونوں فريقوں کے درجنوں افراد ہلاک ہوگئے ہيں -اس لڑائي ميں متعدد عام شہريوں کے مارے جانے کي بھي اطلاعات ہيں-

اسي طرح مشرقي شام کےصوبہ ديروالزورکے سرحدي شہر البوکمال ميں القاعدہ سے وابستہ دہشتگرد گروہ داعش اور جبہت النصرہ کے اراکين کے درميان جھڑپيں ہوئي ہيں -رپورٹ کے مطابق داعش گروہ نے عراق سے فوجي سازوسامان شام کے البوکمال شہر ميں منتقل کيئے ہيں ليکن جبہت النصرہ اور دوسرے دہشت گرد گروہوں نے داعش کے زير کنٹرول علاقوں ميں توسيع کي روک تھام کي کوشش کي ہے ،جس کے بعد فريقوں کے درميان جھڑپيں ہوئي ہيں -واضح رہے کہ شام ميں فوج اور عوام کے ہاتھوں دہشت گردں کي مسلسل شکست کے بعد ،دہشتگرد گروہوں کے درميان اختلافات وسيع ہوگئے ہيں-

.....

/169