1 جولائی 2014 - 12:42
عراق: بھارتی نرسیں تہہ خانوں میں رہنے پر مجبور

بھارتی نرسیں سکیورٹی خدشات کے سبب انھیں تہ خانے میں رہنا پڑ رہا ہے۔

ابنا: بھارت میں وزارت خارجہ کے ترجمان سید اكبرالدين نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے عراقی فوج اور حکومت کو ان نرسوں کے بارے میں اطلاعات فراہم کر دی گئی ہیں۔

ہم نے ہسپتال میں موجود 46 نرسوں کے بارے میں عراق حکومت اور فوج کو مطلع کر دیا ہے۔ 

دوسری جانب نام ظاہر نہ کیے جانے کی شرط پر ایک افسر نے بتایا: ’ہسپتال میں کوئی بم دھماکہ نہیں ہوا ہے۔ ہاں وہاں سے 200 میٹر کے فاصلے پر ایک عمارت میں دھماکہ ضرور ہوا تھا۔ ایسے حالات میں حفاظتی اقدام کے طور پر تہہ خانے میں جانا عام بات ہے۔ ہم ان نرسوں سے رابطے میں ہیں۔‘

اس تازہ صورت حال سے قبل گذشتہ ماہ چھٹیاں گزارنے کے لیے عراق سے ہندوستان آنے والی نرسوں کا کہنا تھا کہ وہ واپس عراق جانا چاہتی ہیں۔

.......

/169