اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ انسانی حقوق کی نگراں تنظیم نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صوبے بلوچستان میں ایسے موثر اقدامات عمل میں لائے کہ جن سے شیعہ مسلمانوں کا قتل عام اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی روکی جاسکے۔ذرائع کے مطابق انسانی حقوق کی نگراں تنظیم نے باسٹھ صفحات پر مشتمل اپنی ایک رپورٹ میں پاکستان کے صوبے بلوچستان میں ہزارہ شیعہ مسلمانوں پر ہونے والے حملوں کا جائزہ لیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ سنہ دو ہزار آٹھ سے ابتک ٹارگٹ کلنگ اور دیگر حملوں میں سینکڑوں کی تعداد میں شیعہ مسلمانوں کوتہ تیغ کیا جاچکا ہے۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں مسلح گروہوں کی سرگرمیاں اس طرح سے جاری ہیں کہ ہزارہ قوم اب خود کو غیر محفوظ سمجھنے لگی ہے۔اس رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان میں اس قسم کی صورت حال سے اس ملک میں ہزارہ قوم پر اقتصادی دباؤ بھی بڑھتا جارہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲