30 جون 2014 - 13:51
راولپنڈی پولیس نے بیگناہ لوگوں کو نہ چھوڑا تو حالات کی ذمہ دار پنجاب حکومت ہوگی، علامہ اشفاق وحیدی

بیگناہ شیعہ نوجوانوں کی گرفتاری پر اپنے ردعمل میں ایس یو سی سے رہنما کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ اتحاد و وحدت کی بات کی ہے اور ملک کی بقاء کیلئے تعاون کیا ہے۔ لہذا ہمارا مطالبہ ہے کہ راولپنڈی سے جتنے بھی نوجوان گرفتار کئے گئے ہیں، انہیں فوری رہا کیا جائے۔

ابنا: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما علامہ اشفاق وحیدی نے کہا ہے کہ حکومت باقی شہروں کی طرح راولپنڈی کے بھی حالات خراب کر رہی ہے، راولپنڈی کی انتظامیہ بیگناہ شیعہ نوجوانوں کی گرفتاریاں بند کرے، ہم نے ملک کے استحکام کیلئے تعاون کیا ہے، ان خیالات کا اظہار ایس یو سی پاکستان کے رہنما علامہ اشفاق وحیدی نے راولپنڈی میں بے گناہ شیعہ نوجوانوں کی گرفتاریوں پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کیا۔ علامہ اشفاق وحیدی کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کی پولیس نے بے گناہ لوگوں کو نہ چھوڑا تو حالات کی ذمہ داری پنجاب حکومت پر ہوگی، ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ اتحاد و وحدت کی بات کی ہے اور ملک کی بقاء کے لئے تعاون کیا ہے۔ لہذا ہمارا مطالبہ ہے کہ راولپنڈی سے جتنے بھی نوجوان گرفتار کئے گئے ہیں، انہیں فوری رہا کیا جائے۔

.......

/169