30 جون 2014 - 11:49
بولیویا میں امپریالیزم اور سرمایہ داری کے خلاف عالمی کانفرنس

لاطینی امریکہ کے ملک بولیویا میں آج سے امپریالیزم اور سرمایہ داری کے خلاف عالمی کانفرنس ہورہی ہے۔

ابنا: لاطینی امریکہ کے ملک بولیویا میں آج سے امپریالیزم اور سرمایہ داری کے خلاف عالمی کانفرنس ہورہی ہے۔ یہ کانفرنس بولیویا کے شہر کوچابامبا میں ہورہی ہے۔ فارس نیوز کے مطابق بولیویا میں مزدوروں کی یونین کے سربراہ نیکانور بالتازار نے کہا کہ سامراج مخالف اس کانفرنس میں پندرہ ملکوں کے نمائندے شرکت کررہے ہیں جن کا تعلق ایشیا، یورپ اور لاطینی امریکہ سے ہے۔ اس کانفرنس میں جو آج سے بدھ تک جاری رہے گي مزدوروں کی عالمی یونین کی داغ بیل ڈالی جائے گي جو سامراج اور سرمایہ داری کے خلاف جدوجہد کرے گي۔ بولیویا میں مزدوروں کی یونین کے ایگزیکیٹیو سیکریٹری نے کہا ہے کہ اس اجلاس کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ سامراج اور سرمایہ داری کا مقابلہ کرنے کے لئے تحریک شروع کیاجائے اور اس کا لائحہ عمل تیار کیا جائے۔ قابل ذکرہے چار برسوں قبل جب اسپین، اٹلی، فرانس اور پرتگال نے بولیویا کے صدر اوو مورالس کو اپنی فضا سے پرواز کرنے کی اجازت نہیں دی تھی، صدر مورالس نے شہر کوجابامبا میں سامراج اور سرمایہ داری مخالف اجلاس بلانے کا حکم جاری کیا تھا اور تمام ملکوں کو دعوت دی تھی کہ اس اجلاس میں شرکت کریں۔

.......

/169