30 جون 2014 - 10:10
عراقی فضائیہ کا داعش کے ٹھکانوں پر حملہ

عراق کی فوج نے ملک کے شمالی شہر تکریت میں تکفیری دہشت گروہ داعش کے خلاف کارروائی میں دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔

ابنا: عراق میں فوجی حکام کے مطابق ملک کے شمالی شہر تکریت میں بری فوج اور ہیلی کاپٹروں سے شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ عراقی فوج کی مدد حکومت کے اتحادی سنی قبائل رضاکار جوان کر رہے ہیں۔ مغربی صوبۂ الانبار میں عراقی فضائیہ نے داعش کے ٹھکانوں کو ہدف قرار دیا اور بڑی تعداد میں دہشت گردوں کے زیر استعمال گاڑیوں کو نیست و نابود کر دیا۔ ریاستی ٹی وی چینل کا کہنا ہے کہ فوج نے تکریت میں گورنر کے ہیڈ کوارٹر پر دوبارہ قبضہ کر لیا ہے اور داعش کے 60 دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔ اس فوجی کارروائی میں دہشت گردوں کے ایک اڈے کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے جہاں سے وہ دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دیتے تھے۔

.......

/169