اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صدارتی پریس نوٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے آج قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ٹیلی فونک گفتگو میں ماہ مبارک رمضان کی آمد پر مبارک باد پیش کی اور پورے عالم اسلام میں امن و سلامتی کی برقراری کی امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران و قطر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کے ذریعے علاقے میں امن و استحکام کی برقراری میں تعمیری کوشش کرسکتے ہیں۔ صدر جناب حسن روحانی نے امید ظاہر کی کہ دہشتگرد، دہشتگردی کے خلاف مہم میں علاقے کی اسلامی حکومتوں کے ٹھوس عزم و ارادے کو درک کریں اور یہ جان لیں کہ موجود دور، قتل و غارت گری اور دہشتگردی کا دور نہیں ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے علاقائی ملکوں منجملہ عراق میں جاری بد امنی کے حوالے سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وضاحت کی کہ انتہاپسندی اور دہشتگردی، تمام علاقائی ملکوں کے لئے بنیاد مشکل ہے اور اس بات کے لئے کہ علاقے کے مسلمان عوام اس مشکل سے چھٹکارہ حاصل کریں، تمام مسلمانوں کو حتمی طور پر ایک دوسرے سے تعاون کرنا ہوگا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر روحانی کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے قطر کے امیر نے بھی ماہ رمضان المبارک کی آمد پر مبارک باد پیش کی اور علاقے میں موجود بحرانوں اور مسائل و مشکلات کے حوالے سے ایران کے صدر کے ساتھ اپنے نظریات کے مشترک ہونے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ قطر دہشتگردی اور قتل و غارت گری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور علاقائی ممالک باہمی اتحاد و یکجہتی کے ذریعے، دہشتگردی اور قتل و غارت گری کو جڑ سے اکھاڑ دیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲