29 جون 2014 - 15:41
عراق، تکفیری دہشت گردوں نے ایک اور اہلسنت عالم دين کو شہيد کرديا

عراق ميں داعش کے دہشت گردوں نے اپني وحشيانہ کاروائيوں کا سلسلہ جاري رکھتے ہوئے موصل ميں ايک اور اہلسنت عالم دين کو شہيد کرديا ہے-

ابنا: عراق کے صوبہ نينوا کے ايک مقامي عہديدار شيخ برہم الطائي نے اتوار کو بتايا کہ داعش کے تکفيري دہشت گردوں نے موصل ميں اہلسنت عالم دين اور مسجد يونس کے پيش امام شيخ عبدالسلام محمد کو اس بات پر شہيد کرديا کہ انہوں نے موصل شہر کے عيسائيوں کو بے گھر کئے جانے کي مخالفت کي تھي - صوبہ نينوا کے مذکورہ عہديدار نے بتايا کہ شيخ عبدالسلام محمد مسجد يونس کو داعش کے حوالے کئے جانے کي بھي مخالفت کررہےتھے –

اس درميان فرانس کےايک ٹيلي ويژن چينل نے خبردي ہے کہ عراق کے شمالي علاقوں خاص طور پر صوبہ نينوا پر داعش کے ہاتھوں قبضہ ہوجانے اور بڑي تعداد ميں عيسائيوں کے گھروں اور ان کےمقدس مقامات کو منہد کرديئےجانے کے بعد بڑي تعداد ميں عيسائي اپنے گھروں کوچھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہيں - دريں اثنا يہ بھي اطلاعات ہيں کہ داعش کےافراد نے موصل شہر کے باشندوں کو دھمکي دي ہے کہ اگرانہوں نے اپني لڑکيوں کو داعش کے افراد کي جنسي تسکين کے لئے ان کے حوالے نہ کي تو انہيں تيس ہزار ڈالر جرمانہ ادا کرنا ہوگا قابل ذکر ہے کہ موصل سني آبادي کا شہر ہے۔

.......

/169