ابنا: چيني خبررساں ايجنسي شين ہوا کے مطابق چين کے وزير اعظم لي کيانگ نے سنيچر کو بيجنگ ميں ہندوستان کے نائب صدر حامد انصاري سے ملاقات کي - اس ملاقات ميں دونوں رہنماؤں نے اقتصادي و تجارتي روابط بڑھانے پر زور ديا - چين کے وزير اعظم لي کيانگ نے اس ملاقات ميں کہا کہ چين اور ہندوستان دونوں اس خطے کي اہم اقتصادي قوتيں ہيں اور اس ميدان ميں ايک دوسرے کے ساتھ اچھا تعاون کرسکتي ہيں-
انہوں نے کہا کہ چين ہندوستان کے ساتھ اپنے سرحدي تنازعات بات چيت کے ذريعے حل کرنا چاہتا ہے - ہندوستان کے نائب صدر حامد انصاري نے بھي اس ملاقات ميں اچھي ہمسائگي کے اصولوں پر زور ديتے ہوئے چين کے ساتھ تعاون ميں فروغ کے لئے ہندوستان کي آمادگي کا اعلان کيا۔
.....
/169