ابنا: قطر کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق امریکی سینیٹر لینڈسی گراہم (Lindsey Graham) نے، کہ جو قطر کے دورے پر ہیں ہفتے کے دن اس ملک کے وزیر خارجہ خالد بن محمد العطیہ سے ملاقات اور مشترکہ مسائل نیز مشرق وسطی کی تازہ ترین صورتحال پر گفتگو کی۔ امریکی سینیٹر اور قطر کے وزیر خارجہ کے درمیان یہ ملاقات ایسے وقت انجام پائی ہے کہ جب سیاسی مبصرین شام اور عراق کی جنگوں کو پراکسی وار قرار دے رہے ہیں ۔ ان مبصرین کا کہنا ہے کہ شام اور عراق میں سعودی عرب ، قطر اور ترکی امریکہ کی جنگ لڑ رہے ہیں اور وہ کھلے بندوں تکفیری دہشتگردوں کی حمایت کر رہے ہیں۔
.......
/169